ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، حیات اور صحت بیمہ کی نمایاں فراہم کنندہ اور ایک نمایاں تکافل آپریٹر، نے ملک کے سب سے زیادہ مستحکم اور مہنگے ترین مالی اداروں میں سے ایک، نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ اپنی بینکشورنس شراکت کو مزید گہرا کیا ہے۔
یہ تجدید شدہ شراکت پاکستان میں اسلامک بینکنگ اور اخلاقی مالی حلوں کی ترویج کی جانب ایک معنی خیز قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔ تکافل فریم ورک کے تحت اپنی شراکت کو پھیلاکر، ای ایف یو لائف اور نیشنل بینک آف پاکستان مشترکہ طور پر شریعہ سے مطابقت رکھنے والے تحفظ اور بچتوں کے منصوبوں تک بہت زیادہ رسائی کا موقع فراہم کررہے ہیں جو ملک بھر میں لوگوں، خاندانوں اور کاروباروں کے اقدار اور مالی آرزووں کی عکاسی کرتے ہیں۔
اشتراک کے اس مرحلے میں، ای ایف یو لائف اور نیشنل بینک آف پاکستان ، صارف کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق وضع کردہ تکافل پیشکشوں کا ایک سرگرم سلسلہ متعارف کروارہے ہیں۔ ان میں WIN فلاح کی تجویز شامل ہے جو مالدار صارفین سے منسوب، صحت اور مالی تحفظ، اور خواتین پر مرکوز طویل المدت مالی قوت اور لچک کی اعانت پیش کرنے والا تکافل بچت منصوبے کو مربوط کرتا ہے۔ پروڈکٹ کی یہ جدّتیں دخول، صارف پر مرکوز، اور طویل مدت قدر پی پیداوار کے لئے دونوں شرکاء کے عہد سے وابستہ ہیں۔
یہ شراکت براہ راست انکلوژو فنانس کی ترویج کے لئے پاکستان کے قومی ایجنڈے کی بھی تائید کرتی ہے اور اقوام متحدہ کے
ترقی کے قابل برداشت کئی اہداف (یو این سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز) سے، جن میں SDG 3 (اچھی صحت اور بہتری)، SDG 5 (صنفی مساوات)، اور SDG 10 (عدم مساوات میں کمی)شامل ہیں، مربوط ہے ۔ حقداری کے فقدان حصوں کو مضبوط بنانے کے لئے، خاص طور سے خواتین، قابل رسائی اور اخلاقی طور پر تیار کردہ مالی حلوں کے ذریعے، توجہ مرکوز رکھنا ، ذمہ دارانہ مالیات کے مستقبل کو شکل دینے والے وسیع تر ترقی کے قابل برداشت اہداف کے مقاصد کے ساتھ ایک مضبوط ربط کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب محمد علی احمد، منیجنگ ڈائریکٹراور چیف ایگزیکیوٹو، ای ایف یو لائف نے کہا، "نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت، ہمارے مشترکہ یقین کی نشاندہی کرتی ہے کہ مالی تحفظ داخلی، اقدار پر مبنی، اور بآسانی قابل رسائی ہونا چاہیے۔ یہ منصوبے ، براہ راست قابل بھروسہ نیشنل بینک آف پاکستان کے نیٹ ورک کے ذریعے پیش کئے گئے، پاکستان بھر میں تمام کمیونٹیوں میں، لوگوں کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے بنائے گئے ہیں"۔
جناب فیصال ٹوپرا، گروپ چیف، ریٹیل بینکنگ گروپ ، نیشنل بینک آف پاکستان نے اس عملیاتی ارتباط کی اہمیت پر زور دیا، "یہ شراکت نہ صرف ایک تقسیمی انتظام ہے بلکہ مقصد اور نیت کا بیان بھی ہے۔ پاکستان کے نمایاں عوامی سیکٹر کے اداروں میں سے ایک کے طور پر، ہم اخلاقی، شریعہ سے مطابقت رکھنے والے مالی حلوں تک رسائی بڑھانے کے پابند ہیں، جو زندگیوں کو جلا بخشتے ہیں۔ ای ایف یو لائف کے ساتھ اپنے شریک کے طور پر، ہمیں اختراعی، اثر انگیز پیشکشیں دینے کی اپنی صلاحیت پر یقین ہے جو ہماری کمیونٹیوں کو مضبوط کریں اور مای بہتری میں بینکنگ کے کردار کی دوبارہ تشریح کریں"۔
ای ایف یو لائف اور نیشنل بینک آف پاکستان ، ساتھ مل کر ، تحفظ پیش کرکے، جو اخترای، داخلی، اور ایمان پر مبنی اصولوں سے مضبوطی سے جڑے ہوئے، پاکستان کے بینکشورنس لینڈ اسکیپ میں ایک نیا بینچ مارک قائم کررہے ہیں ۔ یہ شراکت نہ صرف انکے مشترکہ مشن کو مضبوط کرتی ہے بلکہ ایک ایسے مستقبل کا بھی یقین دلاتی ہے جہاں ہر پاکستانی کی قابل بھروسہ ، اقدار پر مشتمل مالی تحفظ تک رسائی ہو۔