ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ، جو پاکستان کے نجی شعبے میں لائف اور ہیلتھ انشورر ، فیملی تکافل آپریٹر اور ریٹائرمنٹ سلوشنز فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے، نے کمپنی سطح پر ’’گرین کمٹمنٹ‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت کسی بھی ڈسٹری بیوشن چینل کے ذریعے فروخت ہونے والی ہر انفرادی لائف انشورنس پالیسی پاکستان میں شجرکاری اور حیاتیاتی تنوع کی بحالی کے منصوبوں کی معاونت کرے گی۔
اس اقدام ِ عمل کے تحت ای ایف یو لائف کی تمام انفرادی لائف پالیسیز کو ’’گرین کمٹمنٹ‘‘ کے ساتھ تصدیق اور مہر بند کیا جائے گا، جو اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ ذمہ دار کاروباری طرزِ عمل کو روزمرہ آپریشنز اور کسٹمر روابط کا حصہ بنانا چاہیے۔
گرین کمٹمنٹ ای ایف یو لائف کے وسیع تر پائیداری (sustainability)اور ای ایس جی(ESG) حکمتِ عملی کا مظہر ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی ذمہ داری کو بنیادی کاروباری عمل کا حصہ بنانا ہے۔ اس کے ذریعے ای ایف یو لائف موسمیاتی خطرات سے دوچار علاقوں میں شجرکاری اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کے اقدامات کی اسٹریٹجک معاونت کرے گی، جس سے کاربن کے جذب، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور طویل مدتی ماحولیاتی استحکام کو فروغ ملے گا۔
یہ اقدامِ عمل قابلِ پیمائش اور طویل المدت اثرات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ای ایف یو لائف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر، محمد علی احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
''موسمیاتی اقدامات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے تسلسل اور وسیع پیمانے پر نفاظ درکار ہیں۔ ہر انفرادی لائف پالیسی کو ماحولیاتی بحالی سے منسلک کر کے ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ پائیداری (sustainability) کوئی وقتی یا اختیاری عمل نہیں بلکہ ہمارے روزمرہ کاروباری طریقہ کار کا مستقل حصہ ہے۔''
یہ اقدام ای ایف یو لائف کی جاری ماحولیاتی کاوشوں کا تسلسل ہے، ان ہی کاوشوں کی وجہ سے ای ایف یو لائف کو پاکستان کی پہلی انشورنس کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)(IFC) کی جانب سے ایج (EDGE)گرین بلڈنگ سرٹیفکیشن کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ کمپنی نے اسکوپ 1 اور اسکوپ 2 گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج (GHG) کی بنیادی رپورٹنگ مکمل کر کے شفافیت کو یقینی بنایا ہے، دفاتر میں بہتر ویسٹ مینجمنٹ طریقہ کار اپنائے ہیں، اور تھرپارکر میں شجرکاری اور انڈس ڈیلٹا میں مینگرووز کی بحالی کے منصوبوں کی مسلسل معاونت کی ہے، جو زیادہ کاربن جذب کرنے اور ماحولیاتی فوائد کے حوالے سے انتہائی مؤثر ہیں۔
ای ایف یو لائف ذمہ دارانہ ترقی ، کسٹمرکے اعتماد اور پائیدار ترقی کے لیے پُر عزم ہے۔ ہماری'' گرین کمٹمنٹ" قومی سطح پر موسمیاتی ترجیحات اور عالمی سطح پر پائیداری کے اہداف سے ہم آہنگ ہے جوایک ذمہ دار انشورر کی حیثیت سے ہمارے کردار کو مزید مستحکم کرتا ہے کہ ہم اپنے صارفین ، کمیونٹیز اور ماحولیات کے لیے طویل المدت ویلیو میں اضافے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں ۔