کراچی، پاکستان ۔ 12 مئی 2025
ای ایف یو لائف نے، جے ایس بینک کے ساتھ مل کر، جے ایس ہَر اکاؤنٹس رکھنے والی نئی ماؤں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے سب سے پہلے تشکیل دیا گیا ایک میٹرنٹی بینیفٹ متعارف کیا ہے۔ اس ابتدا کا مقصد زچگی کی دیکھ بھال سے منسلک مالی ذمہ داریوں کو آسان بنانا ہے، تاکہ صارفین کو زندگی کے سب سے زیادہ نازک سفروں میں سے ایک کے دوران اپنی صحت اور خاندان پر توجہ مرکوز رکھنے کا موقع ملے ۔
خواتین کے جذباتی اور مالی تقاضوں کو تسلیم کرتے ہوئے، جدید طور پر آغاز کی گئی تجویز زچگی سے متعلق اخراجات کے لئے واضح شدہ باز ادائیگی فراہم کرتی ہے، جس میں پینل ہسپتالوں کی پابندی کے بغیر ، ہسپتال میں قیام اور زچگی کے اخراجات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ یہ لچکدار بیمہ حل یقینی بناتا ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر ز، یہ جانتے ہوئے کہ ان کی مالی ضروریات کا دھیان رکھا جارہا ہے، اپنی اور اپنے نومولو کے صحت پر توجہ مرکوز رکھ سکتی ہیں۔
پلان کے آغاز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، محترمہ نیلوفر سہیل ، جنرل منیجر، چینل اسڑیٹجی اینڈ گروتھ سیگمنٹس، نے اس شراکت کی اہمیت پر یہ کہتے ہوئے زور دیا، "ہمیں مالی دخول اور ایک ملٹی چینل رسائی کے ذریعے اثر پیدا کرنے کے مشترکہ مقصد میں شریک ہونے میں فخر محسوس ہورہا ہے۔ ہمیں جے ایس ہَر اکاؤنٹس کے ذریعے ، اسٹیٹ بینک کے سنگ میل "مساواتی پالیسی پر بینکنگ" میں اپنا حصہ ڈالنے میں فخر ہے۔ ای ایف یو لائف میں، ہم ذہنی سکون اور خاص طور کسی کی زندگی میں ایک ایسی تبدیلی کے وقت کے دوران اسکی اہمیت کو سمجھتے ہیں ۔ ہم نے یہ پلان مالی ذمہ داریوں کے بوجھ میں آسانی پیدا کرنے کے لئے تشکیل دیا ہے تاکہ متعلقہ خاندان اپنی بہبود پر توجہ دے سکیں۔ یہ بیمہ حل پیش کرنے کے ہمارے مشن میں ایک اگلا قدم ہے جو لوگوں کی زندگیوں کو حقیقی طور پر بہتر بنائے۔"
جناب عاطف سلیم ملک، چیف آپریٹنگ آفیسر، جے ایس بینک نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، " جے ایس بینک میں، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ حقیقی مالی طاقت روایتی بینکنگ خدمات سے آگے کی چیز ہے ۔ ای ایف یو لائف انشورنس کے ساتھ ہماری شراکت نہ صرف مالی آزادی کے سفر میں خواتین کی مدد کرتی ہے بلکہ ایک حقیقی ضرورت پر بھی توجہ دیتے ہے جو ان گنت خاندانوں پر اثر ڈالتا ہے۔ جے ایس ہَر اکاؤنٹ کی چھتری تلے زچگی فوائد کا تعارف بامقصد حل تشکیل دینے کے ہماری عہد کی عکاسی کرتا ہے جو ہمارے صارفین کے لئے دیرپا قد رپیدا کرتے ہیں"۔
جے ایس بینک کے بارے میں:
جے ایس بینک پاکستان کے نمایاں مالی اداروں میں سے ایک ہے، جو اختراعی بینکنگ حلوں کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے جو ملک بھر میں انفرادی لوگوں، کاروباروں اور کمیونٹوں کو ضروریات مہیا کرتا ہے۔ جے ایس مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں اپنی بڑھتی ہوئی موجودگی سے، مستعد اور صارف پر مرکوز حلوں کے ذریعے افراد اور کاروباروں کی بتدریج بڑھتی ہوئی ضروریات میں مدد کرنے اور مالی دخول کو فروغ دینے کے عہد پر قائم ہے۔
ای ایف یو لائف کے بارے میں:
ای ایف یو لائف پاکستان کے نجی سیکٹر میں حیات اور صحت کی بیمہ دار اور ایک نمایاں فیملی تکافل آپریٹر ہے۔ ۱۹۹۲ء میں نجی سیکٹر کی پہلی بیمہ حیات کمپنی کا آغاز کرتے ہوئے، تینتیس سال کے عرصے میں ای ایف یو لائف نے خود کو تمام نوعیتوں کی مالی منصوبہ بندی اور تحفظاتی حل فراہم کرنے میں ایک قابل بھروسہ برانڈ کے نام سے منوایا ہے۔ کمپنی اپنے کاروبارکی مارکیٹنگ چار بنیادی تقسیمی چینلوں کے ذریعے کرتی ہے : سیلز فورس، بینکشورنس، کارپوریٹ لائف اور کارپوریٹ ہیلتھ ۔ اس کے علاوہ ای ایف یو لائف ریٹیل، ڈیجیٹل اور داخلی مصنوعات کی ایک وسیع متاثر کن رینج پیش کرتی ہے، جو آبادی کے مختلف خانوں کے افراد کی ضروریات پوری کرتی ہے اور آبادی کے تمام حلقوں کو شامل ہدف رکھتی ہے۔