ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ، لائف اور ہیلتھ بیمہ کار اور فیملی تکافل آپریٹر اور ریٹائرمنٹ سولیوشنز فراہم کرنے والے نمایاں ادارے نے اپنی مضبوط فنانشل اسٹرینگتھ (انشورر مالی مضبوطی) کی درجہ بندی برقرار رکھی ہے جیسا کہ VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹیڈ نےکمپنی کی انشورر فنانشل اسٹرینگتھ (انشورر مالی مضبوطی) کی درجہ بندی کی ایک مستحکم زاویہ نگاہ کے ساتھ AA++ کے طور پر دوبارہ تصدیق کردی ہے۔ یہ درجہ بندی بیمہ دار کی ضروریات اور معاہدی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کی مضبوط صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے۔ خطرے کے عوامل بہت ہی کم ہیں، اور کسی منفی کاروبار اور معاشی عوامل کا اثر ہونے کا امکان بہت ہی مختصر ہے۔ تفویض کردہ درجہ بندی کا زاویہ نگاہ "مستحکم" ہے۔ سابقہ درجہ بندی پر عمل کا اعلان 6 مارچ، 2025 کو کیا گیا تھا۔
ای ایف یو لائف کو تفویض کردہ یہ درجہ بندی نجی بیمہ کی انڈسٹری میں کمپنی کی مارکیٹ میں نمایاں حیثیت کو زیر غور رکھ کر دی گئی ہے۔ یہ درجہ بندی پاکستان کے سب سے بڑے بیمہ ادارے میں شامل ای ایف یو گروپ ، پاکستان کی سب سے بڑی بیمہ جماعت، کمپنی کے عوامی درج شدہ درجے (ریگولیٹری نگرانی، شفافیت اور گوورننس پر توجہ مرکوز کرنے کی اجازت دینے والے) پر مشتمل مضبوط اسپانسر شپ کے پروفائل سے اعانت کی بنیاد پر بھی ہے اور کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ کے معیار اور استحکام پر بھی غور کرتی ہے ۔ تفویض کردہ درجہ بندی 2025 کے دوران تمام ریٹیل اور کارپوریٹ شعبوں میں مجموعی تحریری پریمیئم میں ظاہر ہونے والی نشوونما کو بھی زیر غور لاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کئی شعبوں میں لئے جانے والے اصلاحی اقدامات کو بھی۔ کمپنی نے بااصول اور محتاط آپریٹنگ طریقہ جات کی مدد سے لچکدار مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ درجہ بندی کمپنی کے اپنے خطرے کے برداشت سے واضح کردہ حدود کے اندر رہنے کے لئے اصل اکاؤنٹ پر مناسب خطرے کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشہور بین الاقوامی ری انشوررز کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ری انشورنس انتظامات پر بھی مشتمل ہے۔ اسکے علاوہ کلیمز کے مناسب سرمایہ تحفظ کے ساتھ ساتھ معقول فوری طور پر نقد میں منتقل ہونے دستیاب اثاثہ جات کے ساتھ، حصول اور سرمایہ کاری کے درجات کی سطحات اطمینان بخش رہیں۔ کمپنی اپنی کریڈٹ پروفائل پر مادی طور پر اثر انداز ہوئے بغیر ریگولیٹری تعمیر و ترقی کا انتظام چلانے کے لئے مناسب مالی مضبوطی اور خطرے کی انتظام کے فریم ورکس برقرار رکھتی ہے۔
اس سے قبل اس سال ہی ، ای ایف یو لائف کو ایک مستحکم زاویہ نگاہ کے ساتھ ‘AM1(p)’ کی سب سے اعلیٰ مینجمنٹ کوالٹی ریٹنگ بھی تفویض کی گئی تھی جو کمپنی کے مضبوط فریم ورک، تجربہ کار لیڈرشپ اور مضبوط سرمایہ کاری کے انتظام کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔